اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوجیوں نے تدمر کو آزاد کرا لیا ہے۔ اس دوران شامی فوج نے سولہ فضائی حملے کئے اور داعش کے ایک جاسوس کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کی اسی گاڑیاں تباہ کر دیں۔
المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے شہر تدمر کے ریڈیو ٹی وی ادارے پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ درایں اثنا شامی فوج نے دیر الزور کے علاقے میں داعش کے پانچ سفاک دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ دیرالزور میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق ترکی، سعودی عرب، چیچنیا، اردن اور عراق سے ہے۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک اور سرکردہ دہشت گرد کے مارے جانے کی خبر آئی تھی۔
مذکورہ دہشت گرد کا تعلق تیونس سے بتایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ شام میں صدر بشار اسد کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کے مقصد سے دنیا کے اسی سے زائد ملکوں کے دہشت گرد سرگرم ہیں۔ ترکی سعودی عرب اور قطر نے صیہونی حکومت کے وجود کو لاحق خطرات سے محفوظ رکھنے کے امریکی منصوبے کے تحت کے پورے خطے کو بحران سے دوچار کررکھا ہے۔
.......
/169